29-Sep-2022 غیر عنوان-
"زندگی جا کے مدینے میں سنور جاتی ہے"
""""""""""""""""""""""""""
✍️🎙️کلام و آواز۔ توصیف رضا رضوی
https://youtu.be/cvnBNcvAgYM
❣️🌹🌹❣️
ذاتِ پاکِ شہِ کونین جدھر جاتی ہے
مرضیِ خالقِ عَلّام اُدھر جاتی ہے
پیش کرنے کو ملائک کی جماعت بھی سلام
روضۂ شاہ پہ ہر شام و سحر جاتی ہے
نورِ سرکار سے ہوتا ہے قمر سر گرداں
روئے سرکار پہ جب چشمِ قمر جاتی ہے
غیر ممکن ہے کہ ہو حسنِ مدینہ کا بیاں
نور ہی نور ہے جس سمت نظر جاتی ہے
کتنے خوش بخت وہ ہوتے ہیں کہ جن کی دھڑکن
دیکھ کر گنبدِ سرکار ٹھہر جاتی ہے
گر مصائب میں گھِرے ہیں تو مدینے چلیے
"زندگی جا کے مدینے میں سنور جاتی ہے"
آ گیا وقت مدینے سے وطن لوٹنے کا
ہائے تقدیر مجھے لے کے کدھر جاتی ہے
کیسے آئے گی بھلا سامنے میرے مشکل
وہ تو خود نامِ علی سنتے ہی ڈر جاتی ہے
حشر میں ہوگا یہ اعلان، جھکا لو نظریں
پارۂ قلبِ شہِ جن و بشر جاتی ہے
مال کیا چیز ہے، ناموسِ رسالت کے لیے
ہم کو کچھ فکر نہیں جاں بھی اگر جاتی ہے
آلِ سرور کی جو تعظیم کی بات آئے کبھی
ذہن میں یاد بریلی کی ابھر جاتی ہے
اپنی ہستی جو فنا عشقِ نبی میں کر دیں
اُن کی ہر ایک ادا دِل میں اُتر جاتی ہے
کامیابی کی طلب ہے تو بریلی آؤ
باغِ جنت کو یہی راہگزر جاتی ہے
کیوں پریشان ہے حالات سے؟، خوش رہ توصیفؔ
تیرے آقا کو غلاموں کی خبر جاتی ہے
"""""""""""""""""""'''''''
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
06-Oct-2022 01:59 PM
Mashallah khoob
Reply